گوجرانوالہ(یس اردو نیوز) گجرانوالہ میں قانون دان نے ہی قانون کی دھجیاں اڑادیں، ٹرالی مزدوروں کی محض معمولی سی غلطی پر ان کیساتھ انسانیت سوز سلوک کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئٰ، ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وکیل صاحب کا انصاف، فوری ~ برق رفتار ، چیف تیرے جانثار، بےشمار~بےشمار
، یقیناً ایسے لوگ عدلیہ اور قانون کے طالبعلموں کیلئے باعث شرم ہیں۔ ٹوئٹر صارف نے مزید لکھا کہ آئین و قانون کی سربلندی کے علمبردار وکلاء، سول سوسائٹی اور عوام سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چودھری کی روح پرفتوح کو ایصال ثواب کرنا مت بھولیں تاکہ ثواب دارین حاصل کرتے رہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں غریب مزدوروں کے ساتھ ظلم* کرنے والا ایڈووکیٹ مبشر چیمہ ایڈووکیٹ ہے۔ جس نے ان غریب مزدوروں کی ٹریکٹر ٹرالی سے اپنی گاڑی کو ٹکر پرآپے سے باہر ہوتے ہوئے ، ایڈوکیٹ مبشر چیمہ نے غریب مزدوروں کو اپنے چیمبر میں لے جا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا