راولپنڈی(رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے )راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے ڈھوک حسو راولپنڈی کے مسلم کمرشل بینک سے کروڑوں کی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائیکرتے ہوئے مسلم کمرشل بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چھ رکنی پیرو گینگ گرفتار کر لیا گیا تقریبا ایک ماہ قبل ملزمان نے ڈھوک منگٹال کے واقع ڈھوک حسو مسلم کمرشل بینک راولپنڈی کے لاکر توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی واردات کی تھی، سی پی او راولپنڈی احسن یونس نےواقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، سی پی او نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیاتھا ۔ایس پی راول کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او سٹی ، ایس ایچ او رتہ امرال رشید کیانی اور انکی ٹیم نے جدید سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں شہزاد، ساجد، رومان، حاجی محمد، لیاقت اور محسن شامل ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملزم شہزاد منشیات اسمگلر متعدد بار جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزمان اورکزئی کے مستقل رہائشی ہیں اورآج کل بہارہ کہو میں رہائش پذیر تھے، ایس ایچ او رشید کیانی نے بتایا کہ ملزمان سے دوران تفتیش مال مسروقہ کی بر آمدگی کی گئی جبکہ دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او رتہ امرال راولپنڈی رشید کیانی اور پولیس تھانہ رتہ امرال کو شاباش دی ہے ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی بی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے،انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،