counter easy hit

بارسلونا میں مقیم پاکستانیوں کی پاسپورٹ کے حوالہ سے آئے دن تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مصطفی اعوان

Passport

Passport

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا میں مقیم پاکستانیوں کی پاسپورٹ کے حوالہ سے آئے دن تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہرپاکستانی دوسرے سے بارسلونا میں ریڈ ایبل پاسپورٹ کب بنے گا کا سوال کرتا نظر آتا ہے ۔سفیر محترم کے دو دورہ بارسلونا بھی پاکستانیو ں کو کوئی نوید نا سنا سکے بلکہ مختلف تاریخیں دی جا تی رہیں۔

اب بھی ریڈ ایبل پاسپورٹ بننے کی کو ئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے لیکن ایک بات مصدقہ ہے کہ مینوئل (ہاتھ سے لکھے ہو ئے )پاسپورٹ نومبر 2015ء میں ختم ہو جا ئیں گے اور جن لوگو ں نے نو مبر کے بعد کسی بھی ملک خواہ وہ اپنے پیارے وطن پاکستان کا سفر کر نا چاہیں تو مینو ئل پاسپورٹ پر نہیں کر سکیں گے۔

میڈرڈ میں پاکستانی سفارت خانہ میں کمپیوٹرائز ڈ پاسپورٹ بن رہے ہیں جن کی فیس 5سال کے پاسپورٹ کیلئے جو ایک مہینہ بعد ملے گا 36یورو اور 15دن کے بعد 72یورو اسی طرح 10سال کی معیاد کے پاسپورٹ کی فیس اگر ایک مہینہ بعد لیں تو 66یورو اور اگر ارجنٹ 15دن بعد لیں تو 96یورو ہے ۔جلدی کریں اور پیشگی وقت لے کر میڈرڈ کا سفر کریں۔