پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا کی گواردیا سول نے بارسلونا کی بندرگاہ کی ‘اوئیستے برتھ’ سے سمندر میں گاڑی کے گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
سپین ریجنرز نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ ایک خالی گاڑی سمندر میں گر گئی ہے۔ لیکن بعد میں غوطہ خوروں نے ریجنرز کو اطلاع دی کہ، ایک لاش گاڑی میں موجود ہے۔ جس پر گاڑی کو سمندر سے نکالنے کے بعد گرانویعرز کے رہائشی اور خاتون کے 50 سالہ خاوند کو گرفتار کر لیا گیا۔
بندرگاہ حکام گاڑی کے برتھ تک پہنچنے کی بھی تحقیق کر رہے ہیں۔