counter easy hit

33 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل افتتاح سے پہلے ہی گر جانا حکومتی نا اہلی ہے۔ چوہدری جہانگیر

Bridge

Bridge

بارسلونا (بیور رپورٹ) چوہدری جہانگیر گرمالہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 33 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا شہباز شریف پل افتتاح سے پہلے ہی گر جانا حکومتی نا اہلی ہے ۔ ڈیڑھ سال پہلے وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم نے نوگراں پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نومبر 2014ء میں نالہ گہان پر نوگراں کے مقام پر میاں شہباز شریف کے نام سے منسوب پل تعمیر کرنے کا افتتاح ہوا۔ نوگراں پل برسات میں جہلم سے موٹروے اور تحصیل پنڈدادنخان جانے کا واحد ذریعہ ہے۔

گذشتہ صبح پل کا درمیان سے ایک حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا جس کی وجہ پل کی تعمیر میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال معلوم ہوتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ پراونشل ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسراور سیاسی نمائندوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تھی۔

چوہدری جہانگیر گرمالہ نے مذید کہا کہ ”نوازشریف پل ” کے بعد ”شہباز شریف پل” کا گرنا کوئی اچھا شگون نہیں۔ کہیں پل گرتے گرتے حکومت ہی نہ گر جائے۔ حکومت ٹھیکیدار سمیت تمام ملوث عملہ کو فی الفور گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔