پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا 28 دسمبر سے قونصل خانہ سے نئی اپائنٹمنٹ لی جا سکے گی سیتا سسٹم کے بارے میں اہم اعلان مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجرا کے بعد سے بعض تیکنکی وجوہات کے سبب سیتا کی غیرمعمولی اور غیر حقیقی طوالت کے مدّنظر قونصلیٹ کے آن لائن اپوانٹمنٹ سسٹم کو مکمل طور پر ریفریش کیا جارہا ہے۔
اس کے نتیجہ میں 31 دسمبر 2015 کے بعد کے قونصلیٹ کی ویب سائیٹ سے حاصل کئے گئے تمام اپوائنٹمنٹ برائے دیگر قونصلر سروسز منسوخ کئے جارہے ہیں۔ یکم جنوری سے نیا سیتا سسٹم لاگو ہوگا اور پرانے اپائنٹمنٹ کارآمد نہیں ہونگے۔ جن خواتین و حضرات کے پاس 31 دسمبر 2015 کے بعد کے اپوائنٹمنٹ ہیں وہ اپنا نیا سیتا 28 دسمبر 2015 شام 6 بجے کے بعد سے قونصلیٹ کی ویب سائیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
جبکہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے موجودہ اپوائنٹمنٹ 29 فروری 2016 تک کارآمد ہونگے۔ یکم مارچ کے بعد کے ایم آر پی کے اپوائنٹمنٹ بھی منسوخ کئے جارہے ہیں۔ جنکے اپوائنٹمنٹ منسوخ ہوجائیں گے وہ بھی 28 دسمبر سے اپنا نیا سیتا حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے سسٹم میں ایک ہفتے سے زیادہ کا سیتا نہیں ملے گا۔
یاد رہے: یکم جنوری سے دیگر قونصلر سروسز کیلئے صرف نیا سیتا کار آمد ہوگا اور بغیر سیتا کسی بھی عمومی کام کےلئے اٹینڈ نہیں کیا جائے گا۔
یکم مارچ سے ایم آرپی کیلئے صرف نیا سیتا کار آمد ہوگا۔
جس کام کا سیتا ہوگا صرف اسی کام کے لئے کار آمد ہوگا۔
جس شخص کا سیتا ہوگا صرف اسی کیلئے کار آمد ہوگا۔
مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور دیگر قونصلر سروسز کیلئے علیحدہ علیحدہ بٹن قونصلیٹ کی ویب سائیٹ کے ہوم پیج پر موجود ہیں جن کے ذریعے 28 دسمبر کے بعد سے مطلوبہ کام کا سیتا لیا جاسکتا ہے۔ ڈمی سیتا لینے والوں اور سسٹم کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے ساتھ نئے سیکیورٹی فیچرز کی مدد سے قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔
سیتا حاصل کرتے وقت اپنے درست کوائف سسٹم میں اندارج کریں ورنہ سیتا کارآمد نہیں ہوگا۔ خاص طور پر لوکوتوریو والے حضرات ان باتوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ انکے پاس آنے والے افراد عمومی طور پر زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہوتے۔