counter easy hit

بارسلونا : منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور دیگر مقامی تنظیمات کا مشترکہ طور پر افطارِ عام کا اہتمام

Iftar Party

Iftar Party

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا شہر کی مرکزی جگہ رامبلا رابال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، اسلامک کونسل کاتالونیا، آسے سوپ اور دیگر مقامی تنظیمات ہر سال مشترکہ طور پر افطارِ عام کا اہتمام کرتی ہیں، جس میں مسلمانوں کے علاوہ مقامی غیر مسلم افراد بھی کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

ایسی تقریبات کا مقصد مسلمانوں کے متعلق غلط فہمیوں کو دُور کرنا اور بقائے باہمی کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔افطار پاپولر کی تقریب سے مسلم تنظیمات اور مقامی غیر مسلم تنظیمات کے نمائندے افطار پاپولر کے حوالہ سے عوام کو آگاہ بھی کرتے ہیں جس میں روزہ کی اسلام میں اہمیت اور مسلمانوں کے لئے اس کی افادیت پر بیان کیا جاتا ہے۔

افطار پاپولر میں منہاج القرآن اسپین کے محمد اقبال چوہدری اور آسے سوپ کی ناصرہ نے رمضان اور معاشرتی ہم آہنگی کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔