پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستانی کمیونیٹی کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ بارسلونا کی میئر آدا کولائو نے سیوتات بیعا میونسپلٹی کی کونسل کے اراکین کا باقاعدہ سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ جس میں بارسلونا این کومون کی جانب سے محترمہ ہما جمشید کا نام سر فہرست ہے۔
ایک دوسرے نوٹیفیکیشن میں میئر آدا کولائو نے محترمہ ہما جمشید کو ترجمان حکومت سیوتات بیعا میونسپلٹی بھی مقرر کیا ہے۔ اس طرح ہما جمشید اب باقاعدہ سپین کے سرکاری اداروں میں پاکستانی کمیونیٹی کی نمائندگی کریں گی۔
آپ اس مقام پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی فرد ہیں۔ پاکستانی کمیونیٹی کے صاحب الرائے حلقوں نے محترمہ ہما جمشید کو باقاعدہ سرکاری نوٹیفیکشن جاری ہونے پر مبارک باد دی ہے۔