بارسلونا (نمائندہ خصوصی) پیام امن ایسوسی ایشن بارسلونا کے زیر اہتمام وویمن ڈے کے حوالہ سے ایک تقریب ہوئی، تقریب کی صدرات صدر پیام امن جوزفین کرسٹینا نے کی۔ تقریب کا آغاز دعا اور تلاوت قرآن پاک اور سکھوں کی بانی سے ہوا۔تقریب میں وویمن کیلئے کام کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔
پاکستان سے مسلم لیگ ن فیصل آباد کی سنیئر رہنما میڈیم عافیہ انجم نے ٹیلفونک خطاب کیا اور خواتین کے متحرک کردار کو معاشرہ کی ترقی کی ضمانت قرار دیا۔
حکومت کے کردار کو سراہا۔ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خواتین کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنا ہو گا۔ اس موقہ پر ماریا گوریتی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا ترقی اور خوشحالی کے لئے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہو گا۔
جوزفین کرسٹینانے کہا کہ پاکستان میں آج بھی خواتین کو وہ مقام حاصل نہیں جس کی وہ حقدار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے، معاشرے میں برابری کے حقوق دینے اور قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے نام پر بل تو منظور کرائے جا رہے ہیں لیکن ان پر اس طرح عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مرضی مسلط کرنے کی بجائے علاقائی روایات کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔
تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور کھانے سے انکی تواضع کی۔