بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) بلدیہ بارسلونا نے باروں اور ریسٹورنٹس کے تیراسا سے متعلق قانون میں تبدیلی کے بعد 1470 ریسٹورنٹس کو میزوں کی تعداد کم کرنے یا تیراسا کو مکمل طور سے ختم کرنے کے نوٹس جاری کر دئے ہیں۔
نئے قانون کے مطابق 2016 سے صرف اتنی جگہ پر میز لگ سکیں گے۔ جو کہ ان کی دکان کی چوڑائی کے برابر ہو گی۔ یہ فیصلہ ہمسایوں کی مختلف ایسوسی ایشنز کی طرف سے مسلسل شکایات کے اندراج کے بعد کیا گیا ہے۔