بارسلونا (نمائندہ خصوصی) سہوترہ ہاوس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر یوم پاکستان کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور عہد کہا گیا کہ ہم ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور راجہ مدثر آف بلانی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ممتاز سہوترہ نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔تمام معزز مہمانوں کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ اور یوم پاکستان کے حوالہ سے کیک کا ٹا گیا۔
اس تقریب میں امور کشمیر کے چیئرمین راجہ ندیم خاں، سفیراکبر بھٹی آف خواصپور، پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور بانی چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری ایاز مٹھانہ چک، ن لیگ سپین کے نائب صدر الیگزرراجو، تحریک انصاف سپین کے سنیئر رہنما چوہدری یاسر اقبال گجر، عام لوگ پارٹی اوورسیز کے ڈپٹی سیکرٹری نعیم عباس بھٹی، چوہدری افتخار فضل آف حاجی محمد، معروف صحافی سعید مختار، معروف صحافی اظہر عباس، راجہ مدثر آف بلانی، ن لیگ آزاد کشمیر کے فنانس سیکرٹری راجہ رفیق، چوہدری ناظم دھدرا(تین چک والے) چوہدری جاوید اقبال آف چک سکندر، سید ساجد کاظمی آف منڈی بہاوالدین۔ انصر اقبال آف اختر کرنانہ ۔بارسلونا کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ ضیاء صدیق، افتخار احمد جنرل سیکرٹری پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن، چوہدری رضوان احمد دیو اور دیگر نے شرکت کی۔