counter easy hit

بارسلونا نے یووینٹس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

BarcelonaTeam

BarcelonaTeam

برلن (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں بارسلونا کی ٹیم نے اٹلی کی یووینٹس کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

جرمنی کےشہربرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے اٹلی کی یووینٹس کو تین ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کےآغاز سے ہی بارسلوناکی ٹیم یونٹس پر غالب نظرآئی، بارسلونا کے کھلاڑی کی جانب سے پہلےہاف کے چوتھے منٹ پر پہلاگول کیا گیا جس سے یونٹس دباؤکاشکارہوگئی تاہم پہلے ہاف کے اختتام تک یونٹس نے کئی بار کوشش کی اور مخالف گول پر تابر توڑ حملے کئے تاہم کھاتا کھولنے میں ناکام رہے۔

دوسراہاف شروع ہوتےہی یونٹس کے کھلاڑی ایلوارو موراٹانےپچپن ویں منٹ پر گول کر کے میچ برابر کردیا اور صورتحال دلچسپ ہوگئی، ابھی میچ جاری تھا کہ اڑسٹھ ویں منٹ پر سواریز نے گو ل کر بارسلونا کی برتری ڈبل کردی اور ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔

میچ کے آخری لمحات نہایت ہی سنسنی خیز رہے اور یونٹس کی جانب سے برتی برابر کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کیں گئی جو کام نہ آئیں اور نیمار نے بارسلونا کے لئے آخری اور تیسرا گول کرکےٹیم کو ناقابل شکست برتری دلوادی اورٹائٹل اپنے نام کرلیا۔