پیرس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر کی زاہد ہاشمی کے گھر آمد ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری جو کہ ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں ۔انہوں نے تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما زاہد ہاشمی کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے زاہد ہاشمی کی خدمات کو سراہا اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔