پاکستان کی ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سےمتعلق عالمی معیارات پرسختی سےکاربندہے، پرامن مقاصد کیلئے جدیدٹیکنالوجی کےحصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں۔
Barriers should be removed in the pursuit of advanced technology, Tasneem Aslam
یہ بات ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جو ان دنوں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ایٹمی عدم پھیلاؤسے متعلق ڈائریکٹر جنرل مسٹر ہیم سینگ ووک اس وفدکی قیادت کررہے ہیں، تسنیم اسلم نے کہاکہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پرسختی سے کاربند ہے، تاہم پرامن مقاصد کیلئےجدیدٹیکنالوجی کےحصول میں رکاوٹیں دورہونی چاہئیں۔بین البراعظمی میزائل نظام سےعلاقائی امن اور خطے کو خطرات لاحق ہیں، تسنیم اسلم کا کہنا تھاکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا ۔پاکستان خطےمیں امن اوراستحکام کیلئے بامقصد مذاکرات کی پالیسی پرکاربند ہے۔