مجھے بھی تمام لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ پیسے لو اور سائیڈ پر ہو جاؤ، میں بار بار یہ واضح کر چکا ہوں کہ مجھے پیسے نہیں چاہیئے، وکیل عظمیٰ خان
اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)ہمارے عام آدمی 2 سے 4 کروڑ میں بک رہے ہیں۔ اداکارہ عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے ایک انٹریو میں بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے لوگ 2 سے 4 کروڑ میں بک رہے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد عام آدمی نے اپنی قیمت لگا لی ہے۔ حسان نیازی نے انکشاف کیا ہے مجھے ہر فون کال پر اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے لوگ بکتے جا رہے ہیں، مجھے بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ تم بھی پیسے لو اور سائیڈ پر ہو جاؤ۔
وکیل عظمیٰ خان نے دوبارہ یہ بات واضح کر دی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیسے نہیں چاہیئے۔ حسان نیازی کا کہنا تھا کہ میں ایک کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، میں چاہوں تو مجھے پلاٹ اور گھر کی آفر کی گئی ہے، لیکن میں انصاف کے لئے کھڑا ہوں، مجھے کچھ نہیں چاہیئے اس کے علاوہ حکومت اور پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک ریاض کے گھٹنوں میں بیٹھ گئی ہے،مجھے پر فون کام پر اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے لوگ بکتے جا رہے ہیں، افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ہماری پولیس ملک ریاض کے پاؤں کی میل بن گئی۔
پولیس کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ پولیس کے دو افسران ملک ریاض کے گھر کی طرف جا رہے تھے لیکن آدھے راستے میں ہی شاید انہیں کچھ نظر آگیا یا انہیں بھی خرید لیا گیا، وہ بھی واپس آ گئے۔ خیال رہے کہ یہ واقع چاند رات کو پیش آیا تھا جب کچھ لوگوں نے عظمیٰ خان کے گھر میں داخل ہو کر ان پر تشدد کیا تھا۔ اس حوالے سے اداکارہ اور ان کے وکیلوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان پر حملہ کرنے والی خواتین معروف کاروباری شخصیات ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں، تا ہم ملک ریاض کی جانب سے اس واقعے سے لا تعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔
ملکر ریاض کے بعد ملزم آمنہ عثمان نے بھی وضاحتی بیان جمع کروایا تھا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میرا ملک ریاض سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔