counter easy hit

بیرسٹر سلطان محمود کی پیرس آمد متوقع ہے ان کا پیرس ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ عمران رشید چوہدری

Imran Rasheed Choudhury

Imran Rasheed Choudhury

پیرس (عمیر بیگ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر فرانس کے جنرل سیکرٹری عمران رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد کشمیر سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پیرس آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ان کے دورہ پیرس پر تحریک انصاف آزاد کشمیر (زون ) فرانس مزید فعال ہو گا-بیرسٹر سلطان محمود چوھردی ہنگامی طور پر پیرس پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر فرانس کے عہدےدران کی ہنگامی پیرس واپسی شروع تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک نصاف آزادکشمیر کے صدر اور پارلیمانی بورڈ کے چیرمین سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھردی کی ہنگامی طور پر دورہ پیرس کی حوالے سے (PTI Azad Kashmir France ) کے کارکن عہداران و ورکر جو کہ فرانس سے باہر گئے ہوئے تھے وہ بھی ہنگامی طور پر اپنی تمام ترمصروفیات ترک کر کے واپس پیرس فرانس پہنچنا شروع ہوگئے۔

جسمیں چیف آرگنائزر و صدر زاہد اقبال ہاشمی پاکستان سے واپس پیرس اور انفارمیشن و میڈیا انچارج چوہدری شہزاد خادم اٹلی سے واپس پیرس جبکہ یونان سے انتہائی متحرک کارکن آصف جاوید بھی واپس پیرس پہنچ رہے ہیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر فرانس کےاور جنرل سیکرٹری عمران رشید چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پیرس آمد پر دیگر کارکنوں کی موجودگی میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی نامزد باڈی کے عہدےداران کو نوٹیفکیشن بھی دیں گئے اور مبارکباد بھی ساتھ فرانس کے اندر PTI آزاد کشمیر کے تمام کارکنوں ورکنوں اور عہدے داران کی حوصلہ افزائی بھی کریں گئے الیکشن جنرل2016ء آزادجموں کشمیر کے حوالے سے آزادکشمیر کے اندر اورسیز کشمیری جو فرانس میں آباد ہیں کو اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گئے۔

دورہ فرانس سے آزاد کشمیر تحریک انصاف فرانس مزید فعال ہوگئی اور کارکنوں میں ایک نئی جان آئے گئی جس سے آئندہ الیکشن جنرل 2016 آزادجموں کشمیر پر مثبت اثر پڑے گا۔

Paris

Paris