counter easy hit

حاجی بشارت حسین ایک ملنسار،خوش مزاج شخصیت کے مالک انسان تھے،غلام دستگیربٹ

Basharat Hussain

Basharat Hussain

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) صدراوکٹرائے ایمپلائزیونین لالہ موسیٰ غلام دستگیربٹ،جنرل سیکرٹری خاوررشیدنے حاجی بشارت حسین کونسلرکی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ حاجی بشارت حسین ایک ملنسار،خوش مزاج شخصیت کے مالک انسان تھے،انہوں نے بطورکوارڈینیٹربلدیہ لالہ موسیٰ بہت اچھاوقت گزارااور علاقہ کے مسائل کو بہترسے بہتراندازمیں حل کرانے کی کوشش کی،اور بلدیہ ملازمین سے مشفقانہ رویہ اپناتے ہوئے ان کی عزت ووقارپرحرف نہ آنے دیا،اسی وجہ سے وہ جب بھی بلدیہ دفترآتے بلدیہ ملازم ان کا دلی احترام کرتے ،انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ استقامت سے برداشت کرنے کی ہمت بھی دے۔