لالہ موسیٰ( منشا بٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی راہنما حاجی بشارت حسین آف سیدا گول کی یاد میں رات کے وقت ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں پی پی پی پی کے عہدیداران ، کونسلران اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی جماعت اسلامی سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مخلص کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اب بند کمروں کی سیاست نہیں ہوگی ہم نے پہلے بھی کارکنان کی مشاورت سے انتخابی فیصلے کئے اگرچہ مجھے اور پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر خزانہ پنجاب چوہدری تنویر اشرف کائرہ کو جیت کی مبارکبادیں ملیں ہیں مگر در حقیقت یہ سب آپ مخلص کارکنوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے چند روز بعد ایک میٹنگ بلا کر اپنے ا?پ کو ا?پ کی عدالت میں پیش کروں گا تاکہ اگر کسی ورکر کو کوئی گلہ شکوہ ہے تو وہ بتائے کارکنوں کی شکائیات دور کریں گے چوہدری بشارت حسین مرحوم ہمہ جہت شخصیت کے مالک ،وفا کے پیکر تھے انھیں کبھی کسی کا گلہ کرتے نہیں دیکھا۔اس موقع پر پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ حاجی بشارت چوہدری ندیم اصغر کا بائیاں بازو تھے جتنی کمی اس کے گھر والوں کو محسوس ہو رہی ہے اتنی ہی کمی ہم محسوس کر رہے ہیں ، سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری بشارت کی وفات سے جو خلا ہوا ہے وہ شاہد ہی کبھی پورا ہو سکے مجھے ان پر اتنا اعتماد تھا کہ میں انھیں بیرون ممالک جاتے وقت خالی چیک دے جاتا تھا وہ ایک خود دار آدمی تھا اور اس نے اپنے اختیار سے کبھی تجاوز نہیں کیا اور کسی کو بھی اس سے شکوہ نہیں اس کی نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ مفکر کے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت اس کی واضع عکاس ہے دوران خطاب وہ آبدیدہ ہو گئے، پی پی پی کے سٹی صدر ملک شفیق امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب کے اختتام پر مرحوم کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اجتماعی دعا قاری عبدالعزیز نقشبندی نے کروائی۔