counter easy hit

مطیع الرحمن کو پھانسی کی سزا پاکستان اور اسلام سے محبت کے جرم میں دی گئی،شیخ صدیق ، مرزا بشارت

Basharat Mirza

Basharat Mirza

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)بنگلہ دیش میں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو عدالت کے ذریعے شہید کرنا سہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی جبکہ حکومت پاکستان کی پُراسرار خاموشی سوالیا نشان ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سرائے عالمگیر کے راہنماوں شیخ صدیق اور مرزا بشارت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ مطیع الرحمن کو پھانسی کی سزا پاکستان اور اسلام سے محبت کے جرم میں دی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے بنگلہ دیشی حکومت کی اسلام اور پاکستان دشمنی کاسلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا اور حسینہ واجد حکومت شروع دن سے اسلام اور پاکستان دشمنی میں بھارت کی پیروی میں سابقہ ریکارڈ توڑ تی رہی ہے جوکہ سہ فریقی معاہدے کی سراسر خلاف ورزی ہے موجودہ حالات میں حکومت پاکستان کی خاموشی بھی جرم تصور ہوگی کیونکہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی لیکن حکمران فرض کی ادائیگی کی بجائے خاموشی اختیار کرکے نا قابل معافی جرم کا ارتکاب کر رہی جسے قوم معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ ہم حکومت پاکسیان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہونے والی پاکستان مخالف کاروائیوں کو روکنے کے لیے معاملہ عالمی سطح پر اٹھایاجائے تاکہ پاکستان سے محبت کرنے والوں میں احساس زندہ رہے اور پاکستان سے محبت جرم نہ بن جائے۔