عبدالباسط کو ناگپور میں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھی ، دعوت نامہ سیاسی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا :پاکستانی حکام
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان دشمنی میں بھارت سفارتی آداب بھول گیا ، ناگپور میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی ایک تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو شرکت کرنے سے روک دیا گیا ۔ پاکستانی دشمنی میں اندھا بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا ، ناگپور میں اقوام متحدہ کے تحت تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو شرکت سے روک دیا گیا ۔ تقریب میں عبدالباسط کو چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کرنا تھی ، پاکستانی ہائی کمشنر جب ناگپور پہنچے تو تقریب کی انتظامیہ نے انہیں شرکت سے روک دیا ۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ دے کر واپس لے لیا گیا ۔ شرکت کا دعوت نامہ سیاسی وجوہات پر منسوخ ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق چوتھی بار پاکستانی ہائی کمشنر کا دعوت نامہ منسوخ کیا گیا ہے ، اس سے پہلے عبدالباسط کو نوئیدا میں ایک تقریب میں شرکت سے روکا گیا تھا ۔