کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی بیٹسمین وکٹ پر طویل قیام کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکے، ٹیم ہار جائے لیکن پھر بھی وہ شہ سرخیوں میں جگہ پائے، نہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی لیکن گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ میں مقامی کلب ٹورنامنٹ میں کچھ ایسا ہی ہوا۔
اوٹاگو کنٹری کلب کا مقامی ایونٹ میں سائوتھ لینڈ سے میچ جاری تھا۔ اوٹاگو کی ٹیم سخت 99 پر سات وکٹ گنوا کر شکست کے قریب تھی۔ میچ ختم ہونے میں 30 سے زائد اوورز باقی تھے۔اس موقع پر کپتان فریزر ولسن کریز پر پہنچے اور ڈرا ذہن میں رکھ کر بولرز کو تھکانا شروع کردیا۔ انہوں نے اس دوران 119 گیندوں کا سامنا کیا لیکن کوئی رن نہ بنایا لیکن بدقسمتی سے ہیپی اینڈنگ کے قریب ان کے ٹیم کے بیٹسمین ایک اوور میں آئوٹ ہوئے اور فریزر دوسرے اینڈ سے یہ تماشہ دیکھنے پر مجبور تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا میچ سے قبل ان کی آنکھ میں تکلیف تھی، انہوں نے پورا میچ ایک آنکھ کی مدد سے کھیلا۔