لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)سلاٹرہاؤس بننے کے باوجودصحت مندگوشت کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،قصابوں کی من مانیوں سے عوام صاف ستھرااور تندرست بکروں کا گوشت کھانے سے محروم،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ لالہ موسیٰ میں سلاٹرہاؤس بننے کے باوجودمقامی قصاب اپنے بکروں کو سلاٹرہاؤس میں ذبح کرنے سے قاصرہیں ،پنجاب حکومت اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی طرف سے عوام کو صاف ستھرے گوشت کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،سلاٹرہاؤ س کے افتتاح کے موقع پر تحصیل انتظامیہ کے افسران نے قصابوں کو وارننگ دی تھی کہ قصاب اب جانوروں کو سلاٹرہاؤ س میں ہی ذبح کریں ورنہ ان کیخلاف کاروائی ہوگی