ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بچیکی میں مقامی نجی کالج کی افتتاحی تقریب منعقد ہو ئی جس میں مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،تحصیل جنرل سیکرٹری رائے رضوان سلطان ،سٹی صدر بچیکی فوجی مشتاق مرزا ،معروف عالم دین علامہ ضیاء السلام قمر ،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری شہادت علی ،چیئر مین یو سی بڑا گھر رائے امجد حیات ،رائے توصیف احمد کھرل،رانا محمد یوسف پروفیسر ملک عبد السلام اعوان ،پروفیسر نصراللہ فیصل ،راشد محمود اعلیٰ ،ریاست بیگ ،جاوید احمد معاویہ ،حاجی سہیل افضل سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان ،اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کے بغیر ہم آگے بڑھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ،شرح خواندگی میں اضافہ اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ تین روز قبل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ہو نے والی میری ملاقات میں بھی میں نے اپنے حلقے میں تعلیمی اداروں میں سہولیات کی جلد فراہمی کی بات کی ہے جس پر وزیر اعظم نے عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیاء السلام قمر نے کہا کہ علم کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات کہا گیا ہے ،حضور نبی رحمت ﷺ پر نازل ہونے والی پہلی وحی میں بھی علم کی اہمیت پر زور دیا گیا انہوں نے کہا کہ اپنے اسلاف کی تعلیمات کو بھول جانے والی قومیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں ،ہمیں چاہئے کہ ہم جدید علوم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو اخلاقیات کا بھی درس دیں اور ان کی کردار سازی کریں ،تقریب سے پروفیسر نصر اللہ فیصل ،راشد محمود اعلیٰ ،رانا محمد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں کالج انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل ،مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئی ۔اس سے قبل ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل نے نئے کالج کا افتتاح کیا اور اس کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔