ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) بچیکی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث جگہ جگہ روزہ خوری ہو نے لگی ،احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف پر علماء کرام اور شہری سراپا احتجاج بن گئے ،ڈی سی او ننکانہ صاحب سے فورہی نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث احترام رمضان آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی معمول بن چکا ہے ،بڑا گھر ،ننکانہ موڑ ،غلہ منڈی اورمین اڈہ چوک سمیت شہر کے مختلف چوکوں اور بازاروں میں جگہ جگہ ہوٹل اور دوکانیں سارا دن کھلی رہتی ہیں جہاں روزہ خور سر عام کھانے پینے میں مشغول دکھائی دیتے ہیں جبکہ پھلوں اور مشروبات کی دوکانوں پر بھی روزہ خور کھانے پینے میں مصروف رہتے ہیں ،بچیکی میں کھلم کھلا احترام رمضان آرڈیننس پر علمائے کرام اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او ننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان علی خان سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دران کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا مطالبہ کیا ہے