لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کیس میں ملازم طلب کئے گئےلیکن مالکان کو نہیں ،عوامی تحریک لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرے گی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مظلوموں کو انصاف دلانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سابق وزراءکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سابق وزراءکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے نوازشریف ،شہبازشریف اورسابق وزراکی طلبی سے متعلق عوامی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا ،عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف،شہبازشریف ،خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید،خواجہ آصف ،توقیر شاہ اعظم سلمان اوردیگرکو بے قصور قرار دیدیااور عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی جبکہ عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی درخواست خارج کردی اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔