کراچی (یس ڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سانحات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ذمے داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ کی طرز پر متاثرین کی بحالی کریں گے۔
متاثرین کی عارضی رہائش کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متاثرین کو فوری امداد کے لئے ایک ایک لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔ نقصانات کے تخمینے کے لئے دو الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو ایک ہفتے میں رپورٹ میں پیش کریں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت رہے یا نہ رہے گھوسٹ ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گی۔ کے ایم سی ہو یا واٹر بورڈ اب ان اداروں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔