پیرس؍اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اور متحرک ترین راہنما جاوید اختر بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نواز شریف پر تن من دھن قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ میاں محمد نواز شریف کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کی خدمت کی اعلیٰ سیاست ہے۔ وہ اعلیٰ ترین جمہوری سوچ کے امین اور خدمت کی مثال ہیں۔ انہوں نے نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں پھر ختم کیسے ہو گئی وہ تو صرف خدمت کرنا جانتے ہیں اور خدمت کبھی ختم نہیں ہوتی،
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جمہوریت کیلئے جہد مسلسل میں ایک نیا سنگ میل، دلوں پر حکمرانی کرنے والے لیڈر کو تاریخ نے سرخرو کردیا۔دلوں کے لیڈر میاں محمد نواز شریف کو ایک تازہ شروعات مبارک ہو، ایک ایسی شروعات جو انشااللہ پہلے سے زیادہ بلند اور مضبوط ترین ہوگی۔ اور انشااللہ ہمیشہ کی طرح سرخرو رہیں گے۔صرف میاں محمد نواز شریف پاکستان کی تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مستقل مزاجی اوربلند حوصلے کے ساتھ غیر جمہیوری قوتوں کو ہمیشہ شکست دی ہے