نیو یارک (ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی ماڈل کو دنیا کی سب سے سیاہ رنگ والی خاتون قرار دیا گیا ہے اور مداح انہیں اندھیرے کی ملکہ قرار دیتے ہیں۔ نیاکم گیٹ وک نامی 27 سالہ ماڈل کے والدین کا تعلق جنوبی سوڈان سے ہے تاہم وہ ہجرت کرکے ایتھوپیا چلے گئے تھے
جہاں گیٹ وک پیدا ہوئیں۔ اس کے بعد نیاکم کے والدین کینیا منتقل ہوگئے جہاں وہ مہاجرین کے کیمپوں میں رہتے رہے۔ جب نیاکم 14 سال کی ہوئیں تو ان کے والدین نے امریکہ میں ہجرت کی اور نیویارک شہر کو اپنا مسکن بنایا۔ نیاکم گیٹ وک بڑی ہوئیں تو منی سوٹا منتقل ہوگئیں اور وہیں سے ماڈلنگ کا آغاز کیا۔نیاکم گیٹ وک کو ان کی سیاہ ترین رنگ کے باعث دنیا کی سب سے گہری رنگت والی انسان کہا جاتا ہے، ان کے مداح ان کے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں ’ اندھیرے کی ملکہ‘ قرار دیتے ہیں۔امریکہ میں پرورش پانے اور کیریئر بنانے کے باوجود نیاکم گیٹ وک خود کو جنوبی سوڈان سے منسوب کرتی ہیں حالانکہ وہ آج تک اپنے آبائی ملک نہیں گئیں۔
پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے