counter easy hit

خوبصورتی میرے لیے بعض اوقات پریشانی بھی بن جاتی ہے، مگر کیسے ؟ اہم ترین ملک کی ملکہ حسن نے انوکھے تجربات بیان کر دیے

کانوے (ویب ڈیسک) خوبصورتی کا تو ہر کوئی شیدائی ہے جہاں حسین لوگوں کی بہت زیادہ قدرو منزلت ہوتی ہے وہاں حسین لوگوں کو یہ بھی مسئلہ ہوتا ہے کہ کوئی انہیں دھوکا بھی دے سکتا ہے۔اسی بات کاخدشہ برطانیہ کی ملکہ حسن کو بھی ہے۔برطانیہ کی ریاست ویلز کی ملکہ حسن نے دعویٰ کیا ہے

کہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے محبت کے لیے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل پا رہا۔ ویلز کے شمالی شہر کانوے سے تعلق رکھنے والی سوئس نژاد ویلز کی 23 سالہ دوشیزہ جوئے اسٹارکلے نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ خوبرو ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی غلط لڑکا بھی مل سکتا ہے۔جوئے اسٹارکلے نے گزشتہ چند سال میں ریاست ویلز میں ہونے والے کم سے کم 3 مقابلہ حسن جیتے ہیں اور وہ اپنی ذہانت، خوبصورتی اور سماجی خدمات کی وجہ سے منفرد شہرت بھی رکھتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کو خوبصورت اور خوبرو ترین کہنے والی جوئے اسٹارکلے نے حال ہی میں ’بی بی سی‘ کے ایک پروگرام سے خود کو محض اس لیے الگ کیا، کیوں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو میک اپ کے بغیر شامل ہونا تھا۔اس پروگرام میں 5 خوبصورت ترین لڑکیوں کو شامل کیا جاتا ہے، جنہیں میک اپ کیے بغیر کسی انجانے مرد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ پروگرام کا مقصد نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے ان کے خیالات اور اندرونی خوبصورتی کے تحت ساتھی تلاش کرنے کا موقع دینا ہے۔اسی مقصد کے تحت ہی لڑکیوں کو بغیر میک اپ کے پروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے، تاہم جوئے اسٹارکلے نے اس پروگرام میں شامل ہونے سے محض اس لیے انکار کیا، کیوں کہ انہیں میک اپ کے بغیر شامل ہونا پڑ رہا تھا۔ برطانوی ویب سائٹ ’نارتھ ویلز لائیو‘ کے مطابق جوئے اسٹارکلے کا کہنا تھا کہ وہ میک اپ کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اس کے بغیر پروگرام میں شرکت نہیں کرتیں۔جوئے اسٹارکلے نے کہا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں، تاہم وہ ہمیشہ میک اپ کرتی ہیں، چاہیں وہ آنکھوں میں کاجل لگانا ہی کیوں نہ ہو۔ملکہ حسن رہنے والی جوئے اسٹارکلے کے مطابق اب تک انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کے معیار کے مطابق محبت کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل پایا اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ انہیں خوبرو دیکھ کر کوئی بھی غلط آدمی ان کا دلدادہ ہو سکتا ہے۔

Beauty, is, sort, of, Grief, for, me, often, Queen, of, Beuty, shares, her, experiences

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website