بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نابینا نوجوان کی کمپنی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) سری کانت نامی 23 سال کا یہ نابینا نوجوان جب وہ اپنے منصوبے لوگوں کو بتاتا تو اس کا مذاق اڑایا جاتا لیکن آج یہ نوجوان بولانت انڈسٹری نامی ایک کمپنی کا مالک ہے جس کے آندھرا پردیش، کرناٹکا اور تلنگانہ میں چار مراکز قائم ہیں۔ یہاں کام کرنے والے زیادہ تر افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ اس کمپنی میں ری سائیکل کاغذات اور پتوں سے ماحول دوست پیکجنگ مٹیریل تیار کئے جاتے ہیں۔ بولانت انڈسٹری کی بنیاد جس کا بڑا حصہ شمسی توانائی سے چلتا ہے۔
سری کانت پیدائش طور پر نابینا ہے لیکن اس کے والدین نے اس کی معذوری کو عمر بھر کا روگ نہیں بننے دیا بلکہ اپنے بیٹے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے ایک کر دیا اور اس کو وہ اعتماد فراہم کیا جس نے دنیا بھر میں مثال قائم کر دی۔ سری کانت نے امریکا کی میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل ہیں۔