اسلام آباد(اصغر علی مبارک) صدر پاکستان نے فاٹا کے حوالےسے نامزدگی فارم سے ایک تجویز کنندہ اور ایک تائید کنندہ کی شق نکال دی ہے ۔ اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ فاٹا کے لئے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔ لیکن نامزدگی فارم میں صرف ایک ایم این اے (فاٹا) صرف ایک امیدوارکا ہی تائید کنندہ یا تجویز کنندہ بن سکتا تھا۔ اس کی وجہ سے فاٹا کے لئے سینٹ الیکشن میں فاٹا کے ایم این ایز اور سینٹ امیدواروں کے لئے مشکلات کھڑی ہوگئی تھیں ۔ اس شق کی روسے صرف پانچ امیدوار ان ہی انتخابات لڑ نے کے اہل ہوسکتے تھے ۔ کیونکہ فاٹا میں موجودہ ایم این ایز کی تعداد 11 ہے ۔ اس لئے صدر پاکستان نے اس شق کو فاٹا کی حد تک نامزدگی فارم سے نکال دیا