امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کے خلاف آزادی سلب کا الزام عائد کردیا گیاہے ۔
الزام جے ایف کے ایئرپورٹ پر سہولت فراہم کرنےوالی کمپنی کےمسلمان ملازمین نےعائد کیا، یہ کمپنی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئرکی سہولت فراہم کرتی ہے ۔کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کمپنی نماز کا وقفہ نہیں دیتی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی امتیاز ثابت ہونے پر کمپنی پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے ۔