سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلا جانے والا میچ شہد کی مکھیوں کی مداخلت پر دو مرتبہ روکنا پڑ گیا، کھلاڑیوں اور امپائرز نے لیٹ کر خود کو مکھیوں کے حملے سے بچایا۔
سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران اس وقت صورتحال دلچسپ ہو گئی جب بے شمار شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ پر ڈیرے ڈال دیئے۔ ایسا ایک بار نہیں بلکہ دو بار ہوا، جب شہد کی مکھیوں کی غول کے آنے کی وجہ سے کھلاڑی زمین پر لیٹ گئے۔سری لنکن اننگز کا 27 واں اوور جاری تھا کہ مکھیوں کی آمد پھر شروع ہو گئی اور کھلاڑی میدان بدر ہو گئے ۔ گراؤنڈ اسٹاف نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے مکھیوں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔ بالآخر شہد کی مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا۔ جنہوں نےمکھیوں کو بھگایا، اور میچ ایک گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہوا جو جنوبی افریقہ کی سات وکٹوں سے کامیابی پر ختم ہوا۔