وفاقی دارالحکومت کی علامہ اقبال یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
Bees attacked in the Allama Iqbal Open University of Islamabad, killed one man
اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عقب میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے تھے جن کی صفائی کے لئے عملہ وہاں پہنچا تو ایک چھتا نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں مکھیوں نے یونی ورسٹی کے ملازمین پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں گلزار نامی مالی جاں بحق ہو گیا جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث یونیورسٹی میں بھگڈر اور خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔