ممبئی: 50 سال کے بعد بھارتی فضائیہ کے 102 اہلکاروں سمیت تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اور اس میں سوار ایک فوجی کی لاش مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ 1968 میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ 102 اہلکاروں کو لے کر چندی گڑھ سے لہہ جا رہا تھا لیکن راست میں صوبہ ہماچل پردیش کی وادی لاہول میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کا ملبہ اور ایک فوجی کی لاش ڈھاکہ کلیشئر بیس کیمپ کے قریب برف میں ڈھکا ہوا مل گیاہے کوہ پیما دراصل ” چندراباگا 13 نامی چوٹی پر صفائی کرنے کی مہم میں مصروف تھے کہ اس دوران انہیں برف تلے دبا ہوا جہاز کا ایک پرزا ملا اور اس سے کچھ ہی فاصلے پر برف میں دبی ہوئی فوجی کی لاش بھی ملی ۔ٹیم لیڈر راجیو روات کا کہناہے کہ ہمیں سب سے پہلے جہاز کا ملبہ بکھرا ہوا ملا جس کے بعد میرے ٹیم ممبر نے کچھ ہی میٹر پر برف میں دبی ہوئی فوجی لاش کی نشاندہی کی ۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم نے ملبے اور لاش کی تصاویر بنائیں اور فوج کو آگاہ کیا جس کے بعد ان کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔