counter easy hit

وعدہ ٹوٹ گیا : آزادی مارچ سے قبل ہی مولانا فضل الرحمان کو 440 واٹ کا جھٹکا لگ گیا۔۔۔ ایک ساتھ 25 جماعتوں نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) آزادی مارچ کا فائنل کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہونے کے ساتھ ساتھ ہی جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ اہلسنّت کی 25جماعتوں اور ہزاروں مدارس و مساجد نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 اکتوبر کو ملک گیر ”یوم یکجہتی کشمیر “ منایا جائے گا، آزادی مارچ کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے26اکتوبر کو جناح کنونشن سنٹر میں ”استحکام پاکستان کنونشن “ منعقد کیا جائے گا، 27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی‘فضل الرحمان کا آزادی مارچ ملکی سلامتی کے خلاف اور غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے،پاکستان بنانے والے علماءو مشائخ قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے‘ مشائخ اہلسنّت عدم تشدد کی سیاست کے قائل ہیں‘کشمیر کے حساس مسئلے پر حکومت کو اندرونی چیلنجز کا شکار کرنا حب الوطنی نہیں ہے، ربیع الاوّل کی آمد سے چند دن پہلے ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، قوم ایسی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تنظیمات اہلسنّت کے قائدین کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو پی کے صدر پیر سید معصوم حسین نقوی، جماعت اہلسنّت پاکستان کے پیر خالد سلطان، پیر میاں جلیل احمد شرقپوری(ایم پی اے)، مولانا رضائے مصطفی نقشبندی، مفتی محمد حیات قادری، پیر ضیاءالمصطفیٰ حقانی، شیخ الحدیث علامہ محمد سعید قمر سیالوی، مولانا مجاہد عبد الرسول،ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی مشتاق احمد نوری، پیر سید واجد گیلانی، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد کریم خان، مولانا شریف الدین قذافی،مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی امان اللہ شاکر، قاری محمد سلیم، علامہ محمد اخلاق جلالی، پروفیسر شریف القادری، علامہ برکات احمد صدیقی، ڈاکٹر عمران انور نظامی، علامہ مختار احمد نعیمی،علامہ راحت عطاری، ڈاکٹر احمد رضا رضوی، حاجی عبد الخالق، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، علامہ محمد الطاف، علامہ محمد عبد الغفار، مفتی محمد تنویر اسلم ، رانا محمد عظیم ایڈووکیٹ، راؤ حسیب احمد، صاحبزادہ محمد نواز و دیگر موجود تھے۔

before, Azadi March, Molana Fazal ur Rahman, got, shocked

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website