اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اعمی سواتی کے واقعے سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا حکم دے چکے تھے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر اعظم کے مابین ہونے واللی گفتگو کے وٹس ایپ سکرین شارٹس منظر عام پر آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی واقعے میں وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغامات منظر عام پر آگئے۔اعظم سواتی کے واقعے سے پہلے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کو واٹس ایپ میسج کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی ناقص کارکردگی سے آگاہ کیا۔وزیر مملکت نے وزیر اعظم کو واٹس ایپ میسج کیا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی خرا ب ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کی توجہ چاہتے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے رات 12 بج کر 8 منٹ پر وزیر اعظم کو آئی جی کے خلاف میسج کیا۔جس کے 2منٹ بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو حکم دیا کہ آئی جی کوہٹا دیا جائے۔اعظم سواتی واقعہ سے پہلے وزیر اعظم نے دوسرا واٹس ایپ پیغام بھیجا۔وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ایس ایچ او کو ہٹانے سے متعلق سوال کیا ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے جواب میں ایش ایچ اوز کی غلفت کے بارے میں بتایا۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بتایا کہ تبادلے کی باتیں آئی جی پھیلا رہے ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اعظم سواتی کے واقعے سے پہلے ہی آئی جی کی برطرفی کا حکم دے دیا تھا۔