کراچی: رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرسکی۔
رمضان کی آمد سے قبل ہی آم کے سیزن کے آغاز پر ہی سندھڑی آم 140 روپے کلو، کیلا 100 روپے فی درجن، آڑو 150 روپے کلو، گولڈن سیب
150 روپے کلو ،سرخ سیب 200 روپے کلو، گرما اور خربوزہ 50 سے 60 روپے کلو تربوز 30 روپے کلو، چیکو 100 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، کھجور 240 روپے فی کلو اور درآمدی کھجور کا 400 گرام کا پیکٹ 180 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان میں گراں فروشی کا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔