دس جولائی کو فرد جرم عائد ہونے سے پہلے نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں نیا جواب داخل کرادیا۔ انہوں نےتوہین عدالت اور فوجداری مقدمےکی کارروائی روکنے کی استدعاکردی۔
ادھر کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نہال ہاشمی کیخلاف چالان پیش کردیا گیا ،چالان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ ن لیگ کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے متنازع تقریر کے معاملے پر مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں زیرسماعت فوجداری مقدمے کی کارروائی روکی جائے۔ ن لیگ کے سابق سینیٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اٹارنی جنرل کو کیس میں استغاثہ نہیں بنایا جاسکتا۔ نہال ہاشمی کے دھمکی آمیز بیان سے متعلق کیس کی سماعت 10 جولائی ہوگی۔