لاہور (ویب ڈیسک) سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لایا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور بیگم کلثوم نواز کو پاکستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ان کی وفات تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حسن نواز نے بتایا تھا کہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی،جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا ہے،کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی کل رات طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ان کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوبارہ آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ان کے آخری وقت تک شوہر اور بیٹی کے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کا علم نہیں تھا ۔