لاہور (ویب ڈیسک) ایک مرتبہ ماضی میں نوازشریف سے پوچھا گیا کہ آپ کو بیگم کلثوم نواز کی سب سے زیادہ کونسی خوبیاں پسند ہیں تو نوازشریف کہنے لگے وہ مشاءاللہ بہت خوبیوں کی مالک ہیں اور بڑی جرات مند خاتون ہیں ، ان کی بہادری کی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے ۔
نامور کالم نگار پرویز بشیر اپنے ایک تجزیے میں لکھتے ہےکہ۔۔۔ جس میں ان کا کہناتھا کہ نواز شریف سے ایک بار پوچھا گیا کہ انہیں بیگم کلثوم نواز کی کون سی خوبیاں پسند ہیں۔اس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ ماشاء اللہ بہت خوبیوں کی مالک ہیں ،بڑی جرا ت مند خاتوں ہیں۔ان کی جو چھپی ہوئی خوبی میرے سامنے میرے جیل جانے کی بعد آئی کہ وہ اس قدر بہادر خاتون ہیں جو میں پہلے تصور نہیں کرتاتھا۔وہ سڑکوں پر بھی نکل گئیں اور جیل میں مجھے کچھ علم نہیں تھا کہ پیچھے کیا فیصلہ گھر میں ہوچکا ہے۔وہ تو ان کے ،والد صاحب اور والدہ صاحبہ کے مابین فیصلہ ہوا تھا کہ گھر میں چونکہ مرد اب کوئی نہیں ہے۔سب یا تو جیلوں میں ہیں یا میرے والد صاحب ہیں جو عمر رسیدہ ہیں تو پھر آپس میں انہوں نے یہی طے کیا کہ کلثوم نواز باہر نکلے۔جو کام کسی مرد کو کرنا چاہئے تھا وہ ان کے نہ ہونے سے ایک خاتون کو کرنا پڑا۔پھر وہ باہر نکلیں اور جتنی بہادری سے انہوں نے پاکستان کے غاصب جرنیلی ٹولے کا مقابلہ کیامیرا خیال ہے کہ وہ اپنی مثال آپ ہے بلکہ میں کبھی یہ امید نہیں کرتاتھا بلکہ پوری قوم کو بھی اس کی امید نہیں تھی۔12گھنٹے ایک خاتون کیلئے گاڑی میں بیٹھے رہنا بذات خود ایک بہت بڑی بات ہے۔پھر اس کے بعد ڈرنا یا گھبرانا نہیں ،کہیں بھی چلے جانا کسی بھی حالت میں ،یہ تو اپنی زندگی داﺅ پہ لگانے والی بات تھی۔