لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہاکہ بیگمکلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پنجاب کابینہ سے ایک وفد بھجوایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کو اپنا مورال بُلند رکھنا ہے تو ان کو چاہئیے
کہ وہ خود بھی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوں اور شریف خاندان سے تعزیت کریں۔ عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ اپوزیشن میں نمبرز کے اعتبار سے سب سے بڑی جماعت ہے۔ لہٰذا اگر سیاست کو بالائے طاق رکھا جائے تو ایسا ہی ہونا چاہئیے کہ عمران خان کو بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت ضرور کرنی چاہئیے۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سےلاہور لائی گئی۔ کلثوم نواز کی میت حج ٹرمینل سے جاتی امرا لے جائی گئی، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیر خزانہاسحاق ڈار کے اہل خانہ، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اہل خانہ، بیگم کلثوم نواز کی چھوٹی صاحبزادی اسما نواز بھی موجود تھے۔ والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں منتقل کیا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ خیال رہے جاتی امراء رائےونڈ میاں نوازشریف کی رہائش گاہ اوراس کے ساتھ ہی ایک چھوٹا سا قبرستان بھی ہے جس میں دو قبریں میاں نوازشریف کے والد میاں شریف مرحوم اور میاں عباس شریف مرحوم کی ہیں اور اب اس چھوٹے سے قبرستان میں بیگم کلثوم نواز کو بھی سپرد خاک کیا جائے گا۔بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ تاخیر سے پاکستان پہنچنے پر نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) کی پیرول پر رہائی میں پیر تک توسیع کر دی گئی ہے۔