counter easy hit

بیگم شمیم اختر پر ڈیل کے لیے دباؤ شروع، یہ دباؤ کون ڈال رہا ہے؟بڑی خبر

Begum Shameem Akhtar starts pressure for deal, who is pushing this?

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ پر ڈیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ لوگ اتنا گر گئے ہیں کے جاتی عمرہ میں میاں صاحب کی ضعیف ال عمر والدہ پر پریشر ڈال رہے ہیں کے بیٹے سے کہو ڈیل کر لے ورنہ آپکے لئے بھی زمین تنگ کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج شوکت خانم زندہ ہوتی تو بہت شرمندہ ہوتی۔

۔خیال رہے کہ جہاں کچھ صحافیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف ڈیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں وہ ملک سے باہر چلیں جائیں گے۔
وہیں کچھ صحافی اس بات کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ نواز شریف نے کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس حوالے سے ،سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مصالحتی فامورلہ مسترد کرکے ڈیل گروپ کو مشکل میں ڈال دیا، ڈیل کا فارمولہ یہ تھا کہ نوازشریف اور مریم نوازکو3،4 سال کیلئے ملک سے باہر جانا ہوگا، باقاعدہ دستخط شدہ تحریری دستاویز دینا ہوگی، نوازشریففیملی کوسیاست سے کنارہکشی اختیار کرنا ہوگی،بیرون ملک جانے سے قبل بھاری رقم باقاعدہ جمع کروا ئیں، یا لکھ کردیں کہ وہ اتنی رقم ادا کردیں گے۔انہوں نے این آراو یا مصالحتی فارمولے پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کے سینئررہنماؤں کا ڈیل فارمولہ مستردکردیا ہے۔ مصالحتی فارمولہ کیا ہے؟ کس مصالحتی فارمولے کو نوازشریف نے مسترد کیا ہے؟ڈیل کا فارمولہ یہ ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو تین سے چار سال کیلئے ملک سے باہر جانا ہوگا، ملک سے باہر جانے کیلئے باقاعدہ دستخط شدہ تحریری دستاویز دینا ہوگی، نوازشریف اور مریم نوازکو سیاست سے عملی طور پر کنارہ کشی بھی اختیار کرنا ہوگی۔طلعت حسین نے بتایا کہ مریم نوازکے جیل جانے کے بعدبیان بازی کا سلسلہ بالکل رک گیا ہے۔ڈیل گروپ میں پرویز رشید ،محمد زبیر، خرم دستگیر، طلال چودھری،باقی تقریباً سارے ڈیل گروپ میں شامل ہیں۔مریم نواز کو چپ کروانا اور نوازشریف سے ملاقاتوں پر پابندی بھی ڈیل گروپ کا کارنامہ ہے۔ڈیل کے تین فائدے ہوں گے، پہلا فائدہ یہ کہ نوازشریف اور مریم نوازباہر چلے جائیں گے اور ان کی جان چھوٹ جائے گی۔دوسری بات یہ کہ پارٹی کیلئے سیاسی راستے کھل جائیں گے،تین چار سال گزرنے کا پتا بھی نہیں چلنا، خاقان عباسی کا ایک خط اور ایازصادق کی ایک درخواست بھی نوازشریف کو پیش کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website