counter easy hit

اپوزیشن کی اہم شخصیت اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں میں گِر گئی ۔۔۔!!عمران خان کو نواز شریف کی رپورٹ پبلک نہ کروانے کے بدلے کیا یقین دہانی کروا دی گئی؟ ملکی سیاست میں ہلچل

لاہور(نیوز ڈیسک ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اہم شخصیت آئی پی پیز کیس دبانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی اہم شخصیات کے پاس گئی۔دو شخصیات اسٹبلشمنٹ کی اہم شخصیات کے پاس گئی اور کہا کہ یہ کیس نہ کھلنے دیں۔لیکن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ اگر اس کیس کو دبا دیا گیا تو ہمارا ملک آگے نہیں چلے گا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بھی کہا کہ تحقیقات کے حوالے سے آپ کو جس قسم کی بھی مدد چاہیے ہم کریں گے۔عارف حمید بھٹی نے آئی پی پیز کیس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف بھی شامل ہیں۔ن لیگ کی طرف سے عمران خان کو پیغام بھیجا گیا کہ آپ اس کو اتنا ایشو نہ بنائیں،ہم آپ کو کہتے ہیں کہ آپ کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔آئی پی پیز انکوائری رپورٹ پبلک نہ کرنے کے بدلے میں یقین دہانی کروائی گئی کہ ن لیگ حکومت کے خلاف کچھ نہیں کرے گی۔قبل ازیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان کو آئی پی پیز کیس میں ہر قسم کی سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس وقت اسٹیبلشمنٹ پورے ملک میں اینٹی کرپشن جہاد چاہتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کو بہت سے لوگوں نے لوٹا مگر آئی پی پیز نےملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا گیا آئی پی پیز کیس میں آرمی اور آئی ایس آئی انکوائری کمیشن کو کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کی گئیں۔وہ کیس کو اتنا مضبوط بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی ملزم بچ نہ سکے۔ واضح رہے بجلی کمپنیوں نے قومی خزانے کو 5 ہزار 823ارب کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔پاورسیکٹر کی انکوائری رپورٹ پر سینئر تجزیہ کار فرخ سلیم نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹیکہ کس کس نے لگایا، اس رپورٹ میں میاں منشاء کا نشاط کمپنی کے حوالے سے 23 بار ذکر کیا گیا ہے۔جس نے 9ارب کا منافع کمایا۔ میاں بابر کی اورینٹ کمپنی ہے، اس کا 22بار ذکر کیا گیا ہے، منافع ایک ارب کمایا۔جہانگیرترین کی جے ڈی ڈبلیو ہے، اس کا 41 بار ذکر ہے، جہانگیرترین کو 2ارب کا منافع دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website