بیجنگ…… چینی شہریوں کی جانب سے بیجنگ کو خریداری کے حوالے سے پسندیدہ شہر قرار دے دیا گیا ،گذشتہ سال صرف بیجنگ میں مختلف ذرائع سے ایک کھرب یوآن کی خریداری کی گئی ۔
چین کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چینی شہریوں نے صرف بیجنگ میں ایک کھرب یوآن کی خریداری نے ثابت کر دیا کہ یہ شہر خرید و فروخت کے حوالے سے سب سے بہترین ہے ۔بیجنگ شہر میںگذشتہ چند سال میں خریداری کے تناسب میں 7اعشاریہ3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گذشتہ آٹھ سال سے مسلسل بیجنگ دوسرے چینی شہروں کی نسبت خریدو فروخت کے حوالے سے پسندیدہ شہر رہا ہے ،جس کی بدولت شہری کے جی ڈی پی میں 70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے