ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق او ر ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے 23 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے رائے منصب علی میاں جھنڈا راجباہ کا افتتاح کر دیا ،افتتاحی تقریب میں اراکین اسمبلی طارق محمود باجوہ ،ملک ذوالقرنین ڈوگر ،تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ننکانہ رائے رضوان سلطان کھرل ،سینئر نائب صدر راؤ فہیم السلام ،عبد اللہ مجاہد ،طاہر معراج گجر ،ملک ذوالقرنین نول ،رائے امجد حیات سمیت مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں ،مسلم لیگی عہدیداروں اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد شفیق ،ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،ملک ذوالقرنین ڈوگر اور طارق محمود باجوہ ،اختر سیال سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ اس راجباہ کی تعمیر یہاں کے ہزاروں کسانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس راجباہ کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی جس کی بدولت یہ منصبوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آج اس علاقے کے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس راجباہ کی تعمیر کے بعد علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،مقررین نے کہا کہ اس راجباہ میں اپر گوگیرہ برانچ نہر سے چندر کوٹ کے قریب سے 35 کیوسک پانی چھوڑا جائے گا جس سے بھولا چک ،ایٹانوالی ،کرتار پور ،نودا ،نتھو والا ،کیڑی بھینٹ اور بورالہ سمیت گردونواح کے درجنوں دیہات کے ہزاروں کسان مستفید ہوں گے ،آب پاشی کے مسائل حل ہو نے سے فی ایکڑ پیدا وار میں نمایاں اضافہ ہو گا جس سے لوگوں کے معاشی مسائل حل ہوں گے ،بعد ازاں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ،امن و امان اور علاقے کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،دریں اثناء علاقے کے کسانوں چوہدری محمد یاسین ،مدثر جا وید ،نوید احمد ،رائے خضر حیات، ملک عبدالخالق اور دیگر نے راجباہ کی تعمیر پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق ،ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔