counter easy hit

سول عدالتوں کے ججز کو بزدل قرار دیا جارہاہے، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سول عدالتوں کے ججز کو بزدل قرار دیا جارہاہے،ایسا تصور دے کر ملٹری کورٹس کا قیام ہمارے سول ججز کی توہین ہے ، ایسی عدالتیں قائم کرنا جہاں ملزم خوف کے عالم میں پیش ہو ، یہ بھی انصاف کے خلاف ہے ، فوجی عدالتوں کو توسیع دینا مصلحت نہیں ہوگی ۔

Being called a coward civil court judges, Fazlur Rehman

Being called a coward civil court judges, Fazlur Rehman

پشاور میں میڈیا سےگفتگو میںمولانا فضل الرحمٰن نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کو حکومت کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے نفاذ میں توسیع عدالتی نظام پر عدم اعتماد کے مترادف ہوگا۔انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں کا قیام دو سال کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔یہ امتیازی قانون ہے۔ اس میں مخصوص فرقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ان کی پارلیمنٹ میں آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔مولانا کا کہنا تھا کہ دیانت دار قیادت کے لئے قوم کے پاس جے یو آئی کے سوا کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری ارباب شہزاد کے استعفے کا متن منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔فضل الرحمٰن نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا کہ وزیراعظم نے انہیں اپوزیشن سے رابطوں کا کوئی ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھ نہیں آتا، کچھ لوگ اسمبلی سے مایوس ہوکر عدالت اور پھر عدالت سے مایوس ہوکر اسمبلی آرہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website