counter easy hit

انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان

نیویارک: امریکا و بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔

Being the member of the Human Rights Council expresses the confidence of the global community, Pakistanپاکستان دو تہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے اگلے 3 سال کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے امریکا اور بھارت کی مخالفت کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا اعتماد کا ووٹ ہے اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی تنہائی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ، ہماری فتح اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے کردار کی توثیق ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بےنقاب کرے گا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 151 ووٹ حاصل کر کے پاکستان چوتھی بار ایشیا بحرالکاہل ریجن سے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ پاکستان کے ہمراہ دیگر 11 ممالک بھی انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہوئے جن میں آسٹریلیا، افغانستان، نیپال، قطر، کونگو، سلوواکیا، اسپین، یوکرین، چلی، میکسیکو اور پیرو شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلی بار 2015 میں پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ایشیائی نشست کا انتخاب ہار گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website