بیلجیئم کے پولیس چیف نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلجیئم میں دہشت گردی کا الرٹ لیول 3پر برقرار رہے گا۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے،اس لیے عوام سے کسی بھی مشکوک صورت حال کو رپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس سے قبل بیلجیئم کی پولیس نے دارالحکومت برسلز کے مختلف علاقوں اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ رات مارے گئے متعدد چھاپوں کے دوران کم از کم 11مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ چھاپے ایسے افراد کی تلاش میں مارے گئے جو ممکنہ طور پر شام میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے جنگجوؤں کے طور پر لڑتے رہنے کے بعد واپس لوٹے تھے۔ ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق یہ چھاپے 9مختلف مقامات پر مارے گئے اور اس دوران پولیس کو کوئی ہتھیار یا دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔