counter easy hit

بیلجیئم کی گلوکارہ فیس بک پیج بند ہونے کی فریاد لے کرامریکہ جاپہنچی

آنٹ ورپ: بیلجیئم کی ابھرتی ہوئی 23 سالہ گلوکارہ جمیلہ بائیڈو فیس بک کے ذریعے ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں لیکن ایک صبح انہیں معلوم ہوا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا ہے۔ پہلے انہوں نے فیس بک بیلجیئم کو ای میل کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملا اور نہ ہی ان کا پیج بحال کیا گیا۔

Belgian singer reached United States to cry on close the Facebook Page

Belgian singer reached United States to cry on close the Facebook Page

بیلجیئم میں ان کی کوئی سنوائی نہ ہوئی تو وہ اپنی شکایت لے کر خود ہی سان فرانسسکو، امریکہ جاپہنچیں اور اب وہ فیس بک کے صدردفتر(مینلو پارک، کیلیفورنیا) جارہی ہیں تاکہ اپنی فریاد براہِ راست فیس بُک مالکان کے سامنے پیش کرسکیں۔جمیلہ 2014 میں بیلجیئم میں موسیقی کے ایک مقابلے میں بھی شریک ہوچکی ہیں جہاں انہوں نے جیوری اور دیگر افراد سے تعریف سمیٹی تھی۔ لیکن فائنل میں ناکامی کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنا پیج بنایا اور اپنے ملک سمیت پورے یورپ میں مقبول ہوگئیں۔یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مداح ہیں اور ان کی ویڈیوز دسیوں لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ویڈیو بلاگز بھی بہت مقبول ہیں۔ لیکن اچانک ان کا فیس بک پیج بند کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ بہت پریشان ہیں۔جمیلہ کے مطابق کسی نے ان کے نام اور تصاویر سے ایک فیس بک پیج بنایا اور اس پر نازیبا اور فیس بک پالیسی کے خلاف پوسٹ کرنا شروع کردیں ۔ جمیلہ نے اس کی شکایت فیس بک پر کی تو چند روز بعد دونوں کے فیس بک پیج بند کردیئے گئے۔ اس کے بعد جمیلہ کی تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹس سب غائب ہوگئیں۔پہلے جمیلہ نے فیس بک بیلجیئم سے رابطہ کیا جہاں سے کوئی خاص مدد نہ ملی۔ اس کے بعد فیس بک امریکہ سے بھی کوئی جواب نہ آیا۔ پھر ایک رات ان کے دل میں خیال آیا کہ امریکہ جاکر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے درخواست کی جائے تاکہ وہ انصاف حاصل کرسکیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنا ایک اور پیج بنایا ہے جس پر اب تک 40 ہزار مداح آچکے ہیں۔ انہوں نے امریکی شہر لاس اینجلس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی لگائی ہیں لیکن وہ بہت جلد سلیکان ویلی میں جاکر فیس بک ہیڈکوارٹرز سے رابطہ کریں گی اور مارک زکربرگ سے ملنے کی خواہشمند ہیں۔ وہ زکربرگ سے ان کے پیج بحال کرنے کی درخواست کریں گی۔جمیلہ نے اعتراف کیا کہ اس محنت کے باوجود ان کےپیج کی بحالی کے امکانات بہت کم ہیں لیکن انہیں امید ہیں کہ قدرت بسا اوقات ناممکنات کو بھی ممکن بنادیتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک انتظامیہ سے بالمشافہ ملاقات کے بعد جمیلہ کے حق میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website